تاریخ شائع کریں2019 8 November گھنٹہ 14:51
خبر کا کوڈ : 442049

اسلامی معاشرے کی نجات کا واحد راستہ ولایت کا راستہ ہے

"آیت اللہ محسن اراکی" نے قم المقدس میں نماز جمعہ کے خطبے سے پہلے تقریر کرتے ہوئے کہا
وحدت اسلامی سے مراد مسلمانوں میں بھائی چارہ ایجاد کرنا ہے جو مسلمانوں کی عزت و وقار اور استقلال کا باعث ہے۔گر وحدت اسلامی  ولایت کے پرچم تلے جمع ہوجائے تو مسلمان اپنی کھوئی پوئی عزت حاصل کرسکتے ہیں
اسلامی معاشرے کی نجات کا واحد راستہ ولایت کا راستہ ہے
اسلامی معاشرے کی نجات کا واحد راستہ ولایت کا راستہ ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ۔ مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ "آیت اللہ محسن اراکی" نے قم المقدس میں نماز جمعہ کے خطبے سے پہلے تقریر کرتے ہوئے کہا " ہماری نظر میں وحدت اسلامی سے مراد یہ نہیں ہے کہ مسلمان صرف منافع میں اتحاد رکھتے ہو بلکہ وحدت اسلامی سے مراد تمام معنا میں وحدت ہے۔
مجمع جہانی کے سربراہ نے مزید کہا " وحدت اسلامی سے مراد مسلمانوں میں بھائی چارہ ایجاد کرنا ہے جو مسلمانوں کی عزت و وقار اور استقلال کا باعث ہے۔
اسلام دشمنوں کی سازش رہی ہے کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ایجاد کرکے مسلمانوں کے پاس موجود منافع اور وسائل پر قابض ہوجائے۔
آیت اللہ اراکی نے مسلمانوں کی کامیابی کا واحد راستہ ولایت کے راستے کو قرار دیا ۔ اگر وحدت اسلامی  ولایت کے پرچم تلے جمع ہوجائے تو مسلمان اپنی کھوئی پوئی عزت حاصل کرسکتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcc0iq0o2bq0x8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ