تاریخ شائع کریں2019 7 November گھنٹہ 19:23
خبر کا کوڈ : 442025

دشمن میں ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہے

 اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے کہا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ دشمن عراق اور لبنان میں لہروں اور موجوں پر سوار ہونے کی کوشش کررہے ہیں اور امریکہ کے حامی افراد کو اقتدار میں لانے کی کوشش کررہے ہیں
دشمن میں ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ دشمن عراق اور لبنان میں لہروں اور موجوں پر سوار ہونے کی کوشش کررہے ہیں اور امریکہ کے حامی افراد کو اقتدار میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے کہا ہے کہ دشمن عراق اور لبنان میں لہروں اور موجوں پر سوار ہونے کی کوشش  کررہے ہیں اور امریکہ کے حامی افراد کو اقتدار میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
میجر جنرل باقری نے قم میں مسجد جمکران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دشمنوں کے پاس ہم سے ہتھیار زیادہ ہیں لیکن ان میں اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اسلامی نظآم کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی بھر پور حمایت اور پیروی کرنی چاہیے۔
میجر جنرل باقری نے عراق اور لبنان میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور لبنان کے دشمن موج سواری کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اپنے حامی افراد کو اقتدار میں لانے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں لیکن عراق اور لبنان کی عوام امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے شوم منصوبوں کو ناکام بنادیں گے۔ جنرل باقری نے کہا کہ عراقی عوام نے اربعین کے موقع پر واضح کردیا ہے کہ وہ حسینی  راستہ پر گامزن ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgxx9tnak9tz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ