QR codeQR code

بحرینی میں مظاہرین کے خلاف فوج کا تشدد

بحرین کی جمعیت الوفاق نے بحرینی شہریوں پر آل خلیفہ کے فوجیوں کے حملے کی خبر دی ہے

7 Nov 2019 گھنٹہ 19:20

حرین کی جمعیت الوفاق پارٹی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں اعلان کیا ہے کہ بحرین کے سیکورٹی اہلکاروں نے الدراز اور سترہ والمصلی علاقوں میں شہریوں کے گھروں پر حملے کر کے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔


بحرین کی جمعیت الوفاق نے بحرینی شہریوں پر آل خلیفہ کے فوجیوں کے حملے کی خبر دی ہے
رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت الوفاق پارٹی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں اعلان کیا ہے کہ بحرین کے سیکورٹی اہلکاروں نے الدراز اور سترہ والمصلی علاقوں میں شہریوں کے گھروں پر حملے کر کے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔
بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے رواں سال کے نصف اول میں تین سو چونتیس بحرینیوں کی شہریت سلب کی ہے۔
دوسری جانب بحرین کی تحریک اسلامی کے رہنما آیت اللہ عیسی قاسم نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ مسلمانوں کے خلاف دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں ۔
آیت اللہ عیسی قاسم نے کہا کہ مسلم امۃ کو آج تمام محاذوں پر دشمن کی چھیڑی ہوئی بھرپور جنگ کا سامنا ہے اور وہ اس کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے بچوں کو منظم اور ٹارگیٹیڈ ٹریننگ دے کر تیار کریں تاکہ ، دین ، انسانیت، اور مسلم امۃ کے خلاف کئی محاذوں سے جاری یلغار کا مقابلہ کیا جا سکے۔
بحرین کی تحریک اسلامی کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ مسلم امۃ کو چاہئے کہ ایسے افراد تیار کرے جو ان تمام سازشوں کو ناکام بنادیں اور تمام محاذوں سے جاری سیاسی ، سیکورٹی ، صحافتی اور تمام جنگوں کو شکست سے دوچار کردیں۔


خبر کا کوڈ: 442024

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/442024/بحرینی-میں-مظاہرین-کے-خلاف-فوج-کا-تشدد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com