تاریخ شائع کریں۱۶ آبان ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۹:۰۶
خبر کا کوڈ : 442020

روس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے

ہندوستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ دفاعی تعاون کو مستحکم کریں گے
روس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے تیار ہے۔
روس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے
ہندوستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ دفاعی تعاون کو مستحکم کریں گے۔
ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ماسکو میں روسی وزیر دفاع جنرل سیرگئی شوئیگو سے ہونے والی ملاقات کے بعد کہا کہ روس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے تیار ہے۔
ہندوستان کے وزیر دفاع  نے کہا کہ اگلے سال فروری میں منعقد ہونے والے ڈیفنس ایکسپو 2020 میں روس نے ہندوستان کی حمایت کی ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے ٹوئیٹ کرکے کہا کہ روس کے ساتھ ہماری شراکت سے میک ان انڈیا اقدام کو فروغ ملے گا اور میں کلاشنکوف مشترکہ صنعت کی ابتدائی کام کی حمایت کرنے کے روس کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس