QR codeQR code

ایران میں یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبار شروع ہوگیا ہے

ایران کی فردو سائٹ میں سنٹریفیوجز میں گیس کی فراہمی اور یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبار شروع ہوگیا ہے

7 Nov 2019 گھنٹہ 13:47

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے حکم کے بعد ایران کی فردو سائٹ میں سنٹریفیوجز میں گیس کی فراہمی اور یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبار شروع ہوگیا ہے


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے حکم کے بعد ایران کی فردو سائٹ میں سنٹریفیوجز میں گیس کی فراہمی اور یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبار شروع ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے حکم کے بعد ایران کی فردو سائٹ میں سنٹریفیوجز میں گیس کی فراہمی اور یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبار شروع ہوگیا ہے۔ اس سے قبل ایران کے صدر حسن روحانی نے عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے مشترکہ جوہری معاہدے کی روشنی میں اپنے وعدوں میں بتدریج کمی لانے کا اعلان کرتے ہوئے 1044 سینٹری فیوجز کو گیس فراہمی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں حسن روحانی نے کہا کہ ‘ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کے تحت معاہدے سے اپنے وعدوں کو کم کرتے ہوئے چوتھے قدم میں ایک ہزار 44 سینٹری فیوجز کو گیس کی فراہمی کا عمل شروع کررہا ہے۔ واضح رہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ خارج ہوگیا اور اس نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ اقتصادی پابندیاں عائد کردیں جبکہ یورپی ممالک نے بھی معاہدے میں کئۓ گئے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔ ایران نے اپنے وعدوں پر مکمل طور پر عمل کیا اور ایک سال تک صبر کرنے کے بعد بتدریج ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 442015

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/442015/ایران-میں-یورینیم-کی-افزودگی-کا-عمل-دوبار-شروع-ہوگیا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com