QR codeQR code

پاکستان بھارت کے سیاسی نقشوں کو مسترد کرتا ہے

ہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے

7 Nov 2019 گھنٹہ 13:41

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات اورنقشے صرف ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش ہےاور پاکستان ان سیاسی نقشوں کو مسترد کرتا ہے


پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات اورنقشے صرف ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش ہےاور پاکستان ان سیاسی نقشوں کو مسترد کرتا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نےایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات اورنقشے صرف ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش ہے اور پاکستان ان سیاسی نقشوں کو مسترد کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بابا گرونانک کے جنم دن پر پاکستان نے کرتارپورآنے والے یاتریوں کیلئے پیکج بنایا ہے جس کے تحت یاتریوں کیلئے ویزہ ، دس روز قبل فہرستوں کے تبادلہ اور بیس ڈالر فیس کی شرط ختم کی گئی ہے۔ محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان 9 نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کرے گا،پاکستان نے مقررہ وقت میں راہداری منصوبہ مکمل کیااور بین الاقوامی برادری نے پاکستان کے ان خیر سگالی اقدامات کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 442013

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/442013/پاکستان-بھارت-کے-سیاسی-نقشوں-کو-مسترد-کرتا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com