QR codeQR code

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی پہلی عام سماعت آئندہ ہفتے ہوگی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کے لیے ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پہلی عام سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔

7 Nov 2019 گھنٹہ 13:27

امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی آئندہ ہفتے بدھ کو مواخذے کی تحقیقات کے لیے کھلی سماعت کرے گی۔ یوکرین میں امریکی سفیر ولیم ٹیلر اور نائب معاون وزیر خارجہ جارج کینٹ بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
کمیٹی کے چیئرمین ایڈم شِف کا کہنا ہے کہ معاملے کی عام سماعت سے امریکی عوام کو ٹرمپ کے خلاف کیس پر اپنی رائے قائم کرنے کا موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے یوکرین کی مالی امداد روکی اور وہاں توانائی کے شعبے میں کام کرنے والے اپنے سیاسی حریف جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف تحقیقات کے لیے یوکرینی حکام پر دباؤ ڈالا۔
اس طرح انہوں نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی اور ذاتی فوائد کے لیے امریکی خارجہ پالیسی کا غیر قانونی استعمال کیا۔

خبر کا کوڈ: 442008

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/442008/ڈونلڈ-ٹرمپ-کے-خلاف-مواخذے-کی-پہلی-عام-سماعت-ا-ئندہ-ہفتے-ہوگی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com