تاریخ شائع کریں۱۵ آبان ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۸:۳۹
خبر کا کوڈ : 441958

اسرائیلی فوج کی معصوم فلسطینیوں پر آمرانہ دہشتگردی

صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں صہیونی فوج نے اسکولوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کر دی
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق بچوں کو ہراساں کرنے کے لئے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں صہیونی فوج نے اسکولوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کر دی
اسرائیلی فوج کی معصوم فلسطینیوں پر آمرانہ دہشتگردی
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق بچوں کو ہراساں کرنے کے لئے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں صہیونی فوج نے اسکولوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کر دی جس کے نتیجے میں درجنوں طلبا اورطالبات دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق قابض فوج نے فلسطینی طلباء و طالبات پرزہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں سکول کے متعدد بچے، اساتذہ اور دیگر شہری بے ہوش ہوگئے۔
بے ہوش ہونے والے افراد کو امدادی اداروں کے کارکنوں کی طرف سے طبی امداد فراہم کی گئی۔
خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں قائم سکولوں میں صہیونی فوج کے دھاوے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ طلبا پرحملے انہیں خوف زدہ کرنے اور ان پر رعب ڈالنے کی مذموم کوشش ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس