تاریخ شائع کریں۱۵ آبان ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۳:۲۹
خبر کا کوڈ : 441938

یوم شہدائے جموں وکشمیر کے موقع پر تمام کشمیر سمیت دنیا بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد

دنیا بھر میں کشمیری یوم شہدائے جموں وکشمیر منارہے ہیں اور بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے ہزاروں کشمیریوں کو خراجِ عقیدت پیش کررہے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایک پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کشمیری یوم شہدائے جموں وکشمیر منارہے ہیں اور بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے ہزاروں کشمیریوں کو خراجِ عقیدت پیش کررہے ہیں۔
یوم شہدائے جموں وکشمیر کے موقع پر تمام کشمیر سمیت دنیا بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد
دنیا بھر میں کشمیری یوم شہدائے جموں وکشمیر منارہے ہیں اور بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے ہزاروں کشمیریوں کو خراجِ عقیدت پیش کررہے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایک پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کشمیری یوم شہدائے جموں وکشمیر منارہے ہیں اور بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے ہزاروں کشمیریوں کو خراجِ عقیدت پیش کررہے ہیں۔6  نومبر1947 کو بھارت اور مہاراجہ ہری سنگھ کی افواج نے ہزاروں کشمیریوں کو بے رحمی سے شہید کرکے جموں و کشمیر پر اپنا قبضہ جمالیا تھا۔
یوم شہدائے جموں وکشمیر کے موقع پر بھارت اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سمیت دنیا بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئی ہیں۔ شہداء کی یاد میں خصوصی سیمینارز کا انعقادبھی کیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کی جا رہی ہے۔
اس روز ڈوگرہ فوج نے سازش کے تحت پاکستان ہجرت کرنے والے جموں کے لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ انہیں پاکستان پہنچانے کا دھوکہ دے کر بچوں اور خواتین سمیت لاکھوں مسلمانوں کو نہایت سفاکی سے قتل کردیا۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس