تاریخ شائع کریں2019 5 November گھنٹہ 22:56
خبر کا کوڈ : 441921

افغان وزارت خارجہ کا سفارتی عملے سے بد سلوکی پر پاکستان کے خلاف احتجاج

افغانستان کی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں متعین اپنے ناظم الامور کے ساتھ بدسلوکی پر پاکستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔
افغان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں متعین اپنے ناظم الامور کے ساتھ پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اہلکاروں کی بدسلوکی سفارتی آداب کے منافی ہے۔ 
افغان وزارت خارجہ کا سفارتی عملے سے بد سلوکی پر پاکستان کے خلاف احتجاج
افغانستان کی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں متعین اپنے ناظم الامور کے ساتھ بدسلوکی پر پاکستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔
کابل میں افغان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں متعین اپنے ناظم الامور کے ساتھ پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اہلکاروں کی بدسلوکی سفارتی آداب کے منافی ہے۔ 
افغان وزارت خارجہ نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی کنوینشنوں کے مطابق سفارتی تعلقات کا احترام کرے۔
قبل ازیں پاکستان کی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں متعین افغان ناظم الامور کو طلب کرکے کابل میں پاکستان کے سفارتی عملے کے ساتھ بدسلوکی پر شدید احتجاج کیا تھا۔ 
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل کے مطابق پچھلے دو روز کے دوران کابل میں پاکستانی سفارتی عملے کو تنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcau6ny649nyo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ