QR codeQR code

روس نے ایران کے ایٹمی اقدام کو منطقی قرار دے دیا

روس نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کے ایرانی اقدام کو منطقی قرار دیا ہے۔

5 Nov 2019 گھنٹہ 22:10

سرکاری خبر رساں ایجنسی ریانو وستی کو انٹرویو دیتے ہوئے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدے کی موجودہ صورتحال کی تمامتر ذمہ امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔

سرگئی ریابکوف نے کہا کہ ماسکو کو تہران کے حالیہ اقدام پر کوئی حیرت نہیں ہوئی کیونکہ امریکی اقدات کے تناظر میں ایران کی جانب کے منطقی جواب کی توقع کی جارہی تھی۔ 
انہوں نے کہا کہ فرود کی ایٹمی تنصیبات کی سینٹری فیوج مشینوں میں گیس بھرنے کے باجود ایٹمی معاہدہ ختم نہیں ہوگا۔  
 روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ فرود کی ایٹمی تنصیبات کو ایٹمی تحقیق و ترقی کے مرکز میں تبدیل کرنے سے متعلق ایران روس مشترکہ منصوبہ اپنی جگہ پر باقی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔ 

خبر کا کوڈ: 441911

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/441911/روس-نے-ایران-کے-ایٹمی-اقدام-کو-منطقی-قرار-دے-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com