تاریخ شائع کریں2019 5 November گھنٹہ 20:18
خبر کا کوڈ : 441905

صدر ایران کا ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کے چوتھے مرحلے کا اعلان

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کے چوتھے مرحلے کا اعلان کردیا ہے۔
تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدے پر علمدرآمد کی سطح میں کمی کے چوتھے مرحلے پر بدھ  سے فردو ایٹمی تنصیبات میں عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے تحت طے پایا تھا کہ فردو کی ایٹمی تنصیبات میں نصب ایک ہزار چوالیس سینٹری فیوج مشینیں ورکنگ کنڈیشن میں رہیں گی لیکن ان میں گیس انجیکٹ نہیں کی جاسکےگی ۔ 
صدر ایران نے کہا کہ میں ایٹمی معاہدے کے تمام فریقوں پر ایک بار پھر واضح کر رہا ہوں کہ اسلامی جمہوریہ ایران یک طرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کی پابندی نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بدھ  سے فردو کی ایٹمی تنصیبات میں نصب ایک ہزار چوالیس سینیٹری فیوج مشینوں میں گیس بھرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ایران کی تمام ایٹمی سرگرمیاں آئی اے ای اے کی نگرانی میں انجام پائیں گی اور پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں چوتھے مرحلے سے واپسی کا امکان بدستور موجود رہے گا۔ 
صدر ایران نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے باقی ماندہ فریقوں کے پاس دو ماہ کا وقت ہے کہ وہ میٹلرجی، انشورنس، پیٹرولیم اور بینکنگ سیکٹر سمیت تمام شعبوں پر عائد کی جانے والی ایک ایک پابندی پوری طرح ختم کردیں۔
صدر کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بالکل صحیح راستے کا انتخاب کیا ہے 
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے اور یورپی فریقوں کی جانب سے وعدہ خلافیوں کے بعد ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے تین مرحلوں پر عملدرآمد بھی کیا جا چکا ہے۔ 
 
https://taghribnews.com/vdccxsq0p2bq0o8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ