تاریخ شائع کریں2019 5 November گھنٹہ 16:47
خبر کا کوڈ : 441886

وزیر اعظم عمران خان کی کارکے کا مسئلہ سلجھانے پر حکومت کی مذاکراتی ٹیم کو مبارکباد پیش کی

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صدر رجب طیب اردوغان کی مدد کے ساتھ دوستانہ انداز میں کارکے کا مسئلہ سلجھا لیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر مختصر پیغام میں بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صدر رجب طیب اردوغان کی مدد کے ساتھ دوستانہ انداز میں کارکے کا مسئلہ سلجھا لیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی کارکے کا مسئلہ سلجھانے پر حکومت کی مذاکراتی ٹیم کو مبارکباد پیش کی
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر مختصر پیغام میں بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صدر رجب طیب اردوغان کی مدد کے ساتھ دوستانہ انداز میں کارکے کا مسئلہ سلجھا لیا ہے۔
اس تصفیے کے باعث پاکستان کی اس 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کے جرمانے سے خلاصی ہوئی ہے جو انٹرنیشنل سنٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ (آئی سی ایس آئی ڈی) نے عائد کیا تھا۔
خیال رہے کہ پیپلز پارٹی دور میں کارکے کمپنی نے پاکستان کو بجلی پیدا کرنے والے بحری جہاز فراہم کیے تھے ، اس منصوبے کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے رکوادیا تھا جس کے خلاف کمپنی نے آئی سی ایس آئی ڈی سے رجوع کیا تھا جہاں سے پاکستان کو ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
عمران خان نے اس شاندار کامیابی پر حکومت کی مذاکراتی ٹیم کو دلی مبارکباد بھی پیش کی، تاہم انہوں نے یہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ یہ تنازع آخر حل کیسے ہوا۔
دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بھی ٹوئٹر پر کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کارکے پاور پلانٹ کا معاملہ طے ہونا مثبت پیشرفت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر اب عوام کی ترقی اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے خرچ کرے گی۔
واضح رہے کہ 'کارکے' ان 12 رینٹل پاور کمپنیوں میں سے ایک تھی جن سے پیپلز پارٹی کی حکومت نے توانائی کے بحران کے حل کے لیے 09-2008 معاہدے کیے تھے۔
'آئی سی ایس آئی ڈی' نے ستمبر 2017 میں پاکستان کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcaa6nyi49nya1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ