تاریخ شائع کریں2019 5 November گھنٹہ 15:26
خبر کا کوڈ : 441878

ابوبکر البغدادی کی بہن شمالی شام سے گرفتار

ترکی نے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کے ہلاک ہونے والے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بہن کو شمالی شام سے گرفتار
ترکی نے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے ہلاک ہونے والے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بہن 65 سالہ رسمیہ اعواد کو شمالی شام سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا
ابوبکر البغدادی کی بہن شمالی شام سے گرفتار
ترکی نے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کے ہلاک ہونے والے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بہن کو شمالی شام سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے ہلاک ہونے والے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بہن 65 سالہ رسمیہ اعواد کو شمالی شام سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک سینئر ترک عہدیدار نے بتایا کہ ترکی نے پیر کے روز شمالی شام کے شہر اعزاز میں ابوبکر البغدادی کی بہن کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں ابوبکر البغدادی کی بہن، ان کے شوہر اور بہو شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ عہدیدار نے سرحد کے قریب واقع ترکی کے زیر کنٹرول شامی شہر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 65 سالہ رسمیہ اعواد کو اعزاز کے قریب ایک کارروائی کے دوران  حراست میں لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ راسمیہ کے ہمراہ 5 بچے بھی تھے۔  آزاد ذرائع سے ابوبکرالبغدادی کی بہن کی گرفتاری کے بارے میں تصدیق نہیں ہوسکی۔ واضح رہے کہ 27 اکتوبر کو امریکہ نے ابوبکر البغدادی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور تین دن بعد حملے کی ویڈیو بھی جاری کی۔  بعدازاں داعش کی جانب سے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی اور ساتھ ہی تنظیم کے نئے سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کا اعلان کردیا گیا۔  واضح رہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم کو امریکہ نے سعودی عرب کے تعاون سے عراق و شام میں ہرج و مرج پیدا کرنے کے لئے تشکیل دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcbz8bawrhbawp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ