تاریخ شائع کریں2019 4 November گھنٹہ 18:57
خبر کا کوڈ : 441793

افغانستان میں دہشتگردی کے نتیجے میں 14 ہلاک اور زخمی ہوگئے

دھماکے سے بس میں سوار 4 بچے، 2 خواتین اور 2 مرد ہلاک ہوگئے جب کہ 6 افراد زخمی ہیں زخمیوں میں بھی 2 بچے شامل ہیں
افغانستان کے دارالحکومت کے قریب ایک مرکزی شاہراہ کے کنارے نصب بم اس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے ایک مسافر بس گزر رہی تھی۔
افغانستان میں دہشتگردی کے نتیجے میں 14 ہلاک اور زخمی ہوگئے
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق صوبے افغانستان کے دارالحکومت کے قریب ایک مرکزی شاہراہ کے کنارے نصب بم اس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے ایک مسافر بس گزر رہی تھی۔
دھماکے سے بس میں سوار 4 بچے، 2 خواتین اور 2 مرد ہلاک ہوگئے جب کہ 6 افراد زخمی ہیں زخمیوں میں بھی 2 بچے شامل ہیں۔
افسوسناک واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور کسی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس آرہے تھے۔
ترجمان گورنر بغلان کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حملے کی ذمہ داری کسی شدت پسند گروہ نے تاحال قبول نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی افغانستان کے شمال مشرقی صوبے تخار میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آکرسکول جاتے ہوئے 9 بچے جاں بحق ہوگئے تھے جن کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchwznkx23nkqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ