تاریخ شائع کریں2019 4 November گھنٹہ 18:27
خبر کا کوڈ : 441783

چین پاکستان کے قبائلی علاقوں میں 58 یونیورسٹیاں اور 30 ہسپتال بنانے گا

پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاﺅ جنگ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے
پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاﺅ جنگ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے چین نے پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقہ جات میں 58 یونیورسٹیاں اور 30 ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے
چین پاکستان کے قبائلی علاقوں میں 58 یونیورسٹیاں اور 30 ہسپتال بنانے گا
بین لاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاﺅ جنگ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے چین نے پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقہ جات میں 58 یونیورسٹیاں اور 30 ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے آباﺅ اجدادکا تعلق ان علاقوں سے ہے جو آج پاکستان کے شمالی علاقہ جات کہلاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ان علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہماری ترجیح ہے۔ ان علاقوں میں امن اور استحکام کی ضرورت ہے تاکہ چینی حکومت اور چینی کمپنیاں ان علاقوں کو کوئٹہ، چمن، گوادر اور کابل سے جوڑ سکیں اور ان کا رابطہ ریلوے ٹریکس کے ذریعے آگے قازقستان تک سے منسلک کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کا سی پیک منصوبے میں کلیدی کردار ہے اور ہم خیبرپختونخوا کے پسماندہ علاقوں کی ترقی میں حکومت کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔ اسی مقصد کے لیے چین قبائلی علاقوں میں 58 یونیورسٹیاں اور 30 ہسپتال بنانے جا رہا ہے۔
یاد رہے چند روز قبل چین نے پاکستان کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ پاکستان کو اے ایف ٹی ایف میں بلیک لسٹ نہیں ہونے دے گا۔
https://taghribnews.com/vdcg7q9twak9tu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ