تاریخ شائع کریں2019 4 November گھنٹہ 17:35
خبر کا کوڈ : 441780

بھارت میں نہ لینڈ لائن فون، نہ ہی موبائل فون اور نہ ہی واٹس ایپ اب محفوظ ہے

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ہندوستان کی معروف سیاست دان ممتا بنرجی نے شخصی آزادی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے
ہندوستان میں مختلف ایجنسیوں کے ذریعے لوگوں کی جاسوسی کی جارہی ہے جوکہ ایک انتہائی سنگین صورتحال ہے۔
بھارت میں نہ لینڈ لائن فون، نہ ہی موبائل فون اور نہ ہی واٹس ایپ اب محفوظ ہے
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ہندوستان کی معروف سیاست دان ممتا بنرجی نے شخصی آزادی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت میں لوگ آزادانہ گفتگو بھی نہیں کرسکتے تو پھر اس ملک کے لوگ آزاد کیسے ہیں؟
انہوں نے انکشاف کیا کہ ہندوستان میں مختلف ایجنسیوں کے ذریعے لوگوں کی جاسوسی کی جارہی ہے جوکہ ایک انتہائی سنگین صورتحال ہے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کی ’پرائیویسی پر حملہ‘ کرنے کے سلسلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سنگین معاملہ قرار دیا اور کہا ہے کہ اسرائیل کے نیشنل سرویلانس اولمپیاڈ (این ایس او) کسی کے بھی واٹس ایپ کے ذریعے گفتگو کو ریکارڈ کرسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں نہ لینڈ لائن فون، نہ ہی موبائل فون اور نہ ہی واٹس ایپ اب محفوظ ہے۔
اننہوں نے کہا کہ مختلف ایجنسیوں کے ذریعے لوگوں کی جاسوسی کی جارہی ہے۔
میں وزیر اعظم مودی سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور اس غیر قانونی کارروائی کا نوٹس لیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ این ایس او گروپ لوگوں کی ذاتی معلومات سے حکومت کو آگاہ کررہا ہے۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ میں جانتی ہوں کہ مودی حکومت اسرائیل کے این ایس او گروپ کو سیاستدانوں، میڈیا افراد، ججوں اور دیگر اہم افراد کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے استعمال کررہی ہے۔ یہ غلط ہے، آپ لوگوں کی رازداری کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے ہیں، یہ کسی کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، اسے روکنا ہوگا۔
انہوں نے یہاں تک کہا کہ ان کا اپنا فون تک باقاعدگی سے ریکارڈ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مودی سرکار سے مکرر اس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
https://taghribnews.com/vdcdjf0ozyt0o56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ