تاریخ شائع کریں2019 4 November گھنٹہ 17:33
خبر کا کوڈ : 441779

مریم نواز کی چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا

دو رکنی بینچ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا
 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا جس میں ایک ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے، پاسپورٹ اور علیحدہ سے 7 کروڑ جمع کروانے پر مریم نواز کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے
مریم نواز کی چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا
بین الاقوامی خبررسں ادارے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا جس میں ایک ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے، پاسپورٹ اور علیحدہ سے 7 کروڑ جمع کروانے پر مریم نواز کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔
یاد رہے کہ نیب نے مریم نواز کو 8 اگست کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد مریم 48 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں رہیں جس کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ مریم نواز کے والد نوازشریف اس وقت سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جس پر مریم نواز کی جانب سے والد کی تیمارداری کیلئے24 اکتوبر کو درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی جس پر عدالت نے 31 اکتوبر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو کہ آج سنا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کو معطل کرتے ہوئے 8 ہفتوں کی ضمانت منظور کرلی ہے جبکہ چوہدری شوگر ملز کیس میں بھی لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbz8ba9rhbazp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ