تاریخ شائع کریں2019 4 November گھنٹہ 17:28
خبر کا کوڈ : 441778

شاہد خاقان عباسی کو گردوں اور ہرنیا کے مسائل کا سامنا

وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی جیل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی جیل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
شاہد خاقان عباسی کو گردوں اور ہرنیا کے مسائل کا سامنا
بین الاقوامی خبررساں ادارے  کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی جیل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو گردوں اور ہرنیا کا مسئلہ ہے جس پر ڈاکٹروں نے ان کا آپریشن تجویز کیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد کے ایچ ایٹ میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا ہرنیا کا آپریشن کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں شاہد خاقان عباسی کا معائنہ کیا تھا جس کے بعد ان کے گردے اور مثانے میں پتھری کی تشخیص ہوئی تھی۔ میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کے آپریشن کی سفارش کی جس پر سابق وزیراعظم نے اپنے خرچ پر علاج کروانے کے لیے عدالت سے درخواست کی تھی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسپتال منتقل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdca06nya49ny01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ