تاریخ شائع کریں2019 4 November گھنٹہ 17:26
خبر کا کوڈ : 441777

پاکستان کی جانب سے سفارتی عملے کو ہراساں کیے جانے پر احتجاج

پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے کابل میں اپنے سفارتی عملے کو ہراساں کرنے پر احتجاج کیا
پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے کابل میں اپنے سفارتی عملے کو ہراساں کرنے پر احتجاج کیا
پاکستان کی جانب سے سفارتی عملے کو ہراساں کیے جانے پر احتجاج
پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے کابل میں اپنے سفارتی عملے کو ہراساں کرنے پر احتجاج کیا۔
دفتر خارجہ میں افغان ناظم الامور کو بتایا گیا پاکستانی سفارت خانے کے افسران اور عملے کو گزشتہ دو روز سے ہر اساں کیا جارہا ہے۔
افغان ناظم الامور کو تفصیلات بتائی گئیں کہ پاکستانی سفارت خانے کے افسران اور عملے کو سڑک پر روکا گیا، موٹرسائیکل سواروں نے پاکستانی سفارتخانے کی گاڑی کوٹکر ماری۔
جبکہ سفارتی عملے کی آزادانہ نقل و حرکت اور حفاظت افغان حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نےکہا کہ افغان ناظم الامور کو یاد دہائی کروائی گئی کہ ویانا کنونش 1961 کے تحت سفارتی تحفظ حاصل ہے۔
افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سفارتی مشن کے تمام اراکین کے تحفظ، سیکیورٹی اور آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنائے۔
افغان ناظم الامور سے مطالبہ کیا گیا کہ افغان حکام کو سیکیورٹی کی خلاف ورزی اور ہراساں کرنے کے واقعات کی فوری تحقیقات کے لیے رابطہ کیا جائے اور اس معاملے پر رپورٹ پاکستانی حکومت کو بھی دی جائے اور افغان حکومت یقینی بنائے کہ سفارتی عملے کے ساتھ مستقبل میں اس طرح کے ناخوش گوار واقعات پیش نہ آئیں۔
یاد رہے کہ کابل حکام کے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت میں رکاوٹ بننے پر اور ان کو ہراساں کرنے پر سفارت نے افغان شہریوں کے لئے ویزے کا اجراء روک دیا ہے۔
جبکہ چند روز قبل 28 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کی تقریب سے 2 گھنٹے قبل پاکستانی سفارتخانے کے باہر مشتعل لوگوں نے مظاہرہ کیا اور پاکستان کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔
اس زمرے میں پاکستانی سفیر زاہد نصراللہ نے بتایا تھا کہ سفارتخانے میں کشمیر یوم سیاہ سے متعلق تقریب ہونا تھی جس میں سفارتکاروں، صحافیوں، سیاسی عمائدین اور دیگر شخصیات نے شرکت کرنا تھی تاہم تقریب شروع ہونے سے 2گھنٹے پہلے پاکستانی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ شروع ہوگیا جس میں شامل لوگوں نے پاکستان کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی۔ انہوں نے بتایا کہ تقریب میں شرکت کی غرض سے سفارتخانے آنے والے مہمانوں کو مظاہرین نے ڈرایا دھمکایا۔
پاکستانی سفیر نے بتایا کہ مظاہر ے کے باعث تقریب میں آنیوالے مہمان سفارتخانے میں نہیں آ پائے۔
انہوں نے نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے پر جب افغان حکام سے رابطہ کیا گیا تو کوئی جواب نہیں ملا جبکہ پولیس کی جانب سے بھی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
پاکستانی سفیر زاہد نصراللہ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور پولیس کی ملی بھگت سے احتجاج کیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjavexauqexaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ