تاریخ شائع کریں2019 4 November گھنٹہ 17:19
خبر کا کوڈ : 441776

پاکستانی وزیرخارجہ کی محمد مہاتیر اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر پرملائیشیا پہنچ گئے ہیں
پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر پرملائیشیا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم مہاتیر کے ساتھ ساتھ ملک کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستانی وزیرخارجہ کی محمد مہاتیر اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر پرملائیشیا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم مہاتیر کے ساتھ ساتھ ملک کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
علاوہ ازیں وزیرخارجہ کی ملائیشیا میں بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ایئرپورٹ پہنچنے پر ملائیشیا کی وزارت خارجہ کے ڈی جی نے شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر اور سینئرحکام بھی موجود تھے۔ وزیرخارجہ ملائیشین ہم منصب داتو سیف الدین کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔
وزیر خارجہ اپنے اس دورے میں ملائیشین تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دعوت دیں گے جبکہ پاکستان میں کاروبار کے لئے میسر بہترین مواقعوں سے بھی آگاہی فراہم کی جائے گی۔
وزیرخارجہ پاکستانی سفارتخانے میں”کمیونٹی سروس سینٹر” کا افتتاح بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیرخارجہ کو کوالالمپور سمٹ میں شرکت کی دعوت ملائیشین ہم منصب نے دی تھی۔
https://taghribnews.com/vdciyza5qt1a5y2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ