تاریخ شائع کریں2019 4 November گھنٹہ 14:47
خبر کا کوڈ : 441753

مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے لیے عدالتی حکم کی تیاری

پاکستان میں جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔ جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری اوران کے خلاف بغاوت کی کارروائی کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں ندیم سرور ایڈووکیٹ نے درخواست دائرکردی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی تقاریر سے لوگوں کو اکسا رہے ہیں جس سے ملک انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔
موقف میں مزید کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان نے بیان دیا کہ آزادی مارچ کے شرکا وزیر اعظم ہاؤس جا کرعمران خان کو گرفتار کر سکتے ہیں، لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ، اس لیے مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دیا جائے۔
https://taghribnews.com/vdcdkf0osyt0o56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ