تاریخ شائع کریں2019 3 November گھنٹہ 18:25
خبر کا کوڈ : 441701

اپوزیشن جب تک چاہے دھرنا دے، بلیک میل نہیں ہوں گے

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نہ استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی قبل از وقت انتخابا
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نہ استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی قبل از وقت انتخابات ہوں گے۔
اپوزیشن جب تک چاہے دھرنا دے، بلیک میل نہیں ہوں گے
 حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نہ استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی قبل از وقت انتخابات ہوں گے۔
اجلاس میں کور کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ اپوزیشن کے اوچھے ہتھکنڈوں میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن جب تک چاہے دھرنا دے، بلیک میل نہیں ہوں گے۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ استعفے کا مطالبہ احمقانہ ہے، اپوزیشن کا کوئی بھی غیر جمہوری مطالبہ تسلیم نہیں کر سکتے، اگر اپوزیشن نے بلیک میلنگ کی تو مذاکرات نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ یکم نومبر کو آزادی مارچ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ کے لیے آج اتوار تک کی مہلت دی ہے۔
اپنے یکم نومبر کے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم نے 2 روز میں استعفی نہ دیا تو ہم سے مزید صبر نہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے اس سمندر میں اتنی قدرت ہے کہ یہ وزیراعظم کو ان کے گھر جا کر گرفتار کر سکتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کی اس دھمکی پر ایک طرف جہاں بنی گالہ میں پولیس کی بھری نفری تعینات کر دی گئی ہے وہیں حکومت نے مولانا کے خلاف عوام کو بغاوت پر ابھارنے کے الزام میں عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgzq9tqak9tu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ