تاریخ شائع کریں2019 3 November گھنٹہ 17:22
خبر کا کوڈ : 441697

بھارتی دارالحکومت میں فضائی آلودگی میں خطرناک حدتک اضافہ

بھارتی دارالحکومت دہلی میں شدید فضائی آلودگی کے باعث تمام اسکولوں میں 5 نومبر تک کے لیے تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں شدید فضائی آلودگی کے باعث تمام اسکولوں میں 5 نومبر تک کے لیے تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ آروند کیجروال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسکولوں میں 5 نومبر تک تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ دھواں، اسموگ اور فضائی آلودگی کی وجہ سے بچوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل حکومت کی جانب سے ایک ماحولیاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے دارالحکومت کی فضائی آلودگی کو دیکھتے ہوئے " پبلک ہیلتھ ایمرجنسی "  نافذ کرنے کی سفارش کی تھی اور خاص طور پر بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
 حکومت کی جانب سے اسکولوں کی بندش کے علاوہ دارالحکومت میں نجی گاڑیوں کے اگلے ہفتے سے داخلے  پر بھی پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ صوبائی حکومت ترتیب وار گاڑیوں کے نمبرز جاری کرے گی جنہیں شہر میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا۔
ماحولیاتی پینل نے خبردار کیا کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے پھیپھڑوں کی صحت کے لیے خطرناک ذرات سانس کے ذریعے ہوا کی نالی میں داخل ہوکر نظام تنفس کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ دہلی دنیا کے آلودہ شہروں میں سر فہرست ہے۔
https://taghribnews.com/vdcao6ny049nyi1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ