تاریخ شائع کریں2019 3 November گھنٹہ 16:50
خبر کا کوڈ : 441695

ترکی اور شام کی سرحد پر کار بم دھماکہ متعدد زخمی و ہلاک

شام اور ترکی کے سرحد پر بم دھماکے سے 13 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ 
شمالی شام کے شہر تل ابیض میں ترک حکومت کی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ کے زیر انتظام علاقے میں کار بم دھماکہ ہوا
ترکی اور شام کی سرحد پر کار بم دھماکہ متعدد زخمی و ہلاک
شام اور ترکی کے سرحد پر بم دھماکے سے 13 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام اور ترکی کے سرحد پر بم دھماکے سے 13 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ شمالی شام کے شہر تل ابیض میں ترک حکومت کی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ کے زیر انتظام علاقے میں کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 13 افراد  ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ترک حمایت یافتہ فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں ۔ تل ابیض میں ہونے والے کار بم دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی شدت پسند گروہ نے قبول نہیں کی ہے تاہم ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے حملے کی ذمہ داری کرد ملیشیا پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ترکی فوج نے آپریشن شروع کیا تھا۔ دنیا کو اب دیکھ لینا چاہیے کہ کون دہشت گردی میں ملوث ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اوائل میں شمالی شام کے علاقوں تل ابیض اور راس العین میں ترک فوج نے حملہ کرتے ہوئے سیکڑوں کرد ملیشیا کو ہلاک کردیا تھا ۔ شام پر ترک فوج کے حملے پر عالمی برادری نے سخت تشویش کا اظءار کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdci3za5wt1a5q2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ