تاریخ شائع کریں2019 2 November گھنٹہ 22:00
خبر کا کوڈ : 441625

جرمنی کی مرکزی مسجد کو بم سے نشانہ بنانے کی سازش

جرمنی کی سب سے بڑی اور مرکزی مسجد کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی پر پولیس نے فوری طور پر مسجد کو خالی کروالیا
جرمنی کی سب سے بڑی اور مرکزی مسجد کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی پر پولیس نے فوری طور پر مسجد کو خالی کراکے سرچ آپریشن کیا تاہم بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔
جرمنی کی مرکزی مسجد کو بم سے نشانہ بنانے کی سازش
جرمنی کی سب سے بڑی اور مرکزی مسجد کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی پر پولیس نے فوری طور پر مسجد کو خالی کراکے سرچ آپریشن کیا تاہم بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔
 بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے جرمن ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کی سب سے بڑی اور مرکزی مسجد کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی پر پولیس نے فوری طور پر مسجد کو خالی کراکے سرچ آپریشن کیا تاہم بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی کے شہر کولون ترک جرمن مساجد کی تنظیم دیتیب کی مرکزی اور جامع مسجد میں ٹیلی فون کے ذریعے بم کی موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی جس پر پولیس نے مسجد کو خالی کراکے سرچ آپریشن کیا تاہم ڈیڑھ گھنٹے کی تلاشی کے بعد مسجد کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔ کولون سینٹرل مسجد جرمنی میں مسلمانوں کی سب سے بڑی عبادت گاہ ہے اور اسے حال ہی میں تعمیر کیا گیا ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcb58basrhba0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ