تاریخ شائع کریں2019 2 November گھنٹہ 21:48
خبر کا کوڈ : 441621

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 8 ہلاک و زخمی

امریکہ میں ہیلووین پارٹی میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں درختوں سے گھرے ایک بڑے گھر میں روایتی ہیلووین پارٹی جاری تھی جس میں 100 سے زائد شرکاء موجود تھے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 8 ہلاک و زخمی
امریکہ میں ہیلووین پارٹی میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ہیلووین پارٹی میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں درختوں سے گھرے ایک بڑے گھر میں روایتی ہیلووین پارٹی جاری تھی جس میں 100 سے زائد شرکاء موجود تھے۔ موسیقی کی دھن میں رقص جاری تھا اور سب نے جن، بھوت کے ڈراؤنے لباس زیب تن کیے ہوئے تھے کہ اچانک فائرنگ شروع ہوگئی۔
اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 3  نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا، مرنے والوں کی عمریں 22 سے 29 سال کے درمیان ہیں۔ فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔ فائرنگ کی جگہ سے دو بندوقیں بھی ملی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchiznkz23nk-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ