تاریخ شائع کریں2019 2 November گھنٹہ 15:12
خبر کا کوڈ : 441579

موروثی سیاست کے حامے اب اپنی اولادوں کو ملک پر مسلط کرنا چاہتے ہیں

پاکستانی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پانچ خاندان پاکستانی ریاست پر حملہ آور ہیں
پاکستانی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پانچ خاندان پاکستانی ریاست پر حملہ آور ہیں جو پاکستان پر حکمرانی کرتے رہے ہیں اور اب اپنی اولادوں کو ملک پر مسلط کرنا چاہتے ہیں
موروثی سیاست کے حامے اب اپنی اولادوں کو ملک پر مسلط کرنا چاہتے ہیں
پاکستانی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پانچ خاندان پاکستانی ریاست پر حملہ آور ہیں جو پاکستان پر حکمرانی کرتے رہے ہیں اور اب اپنی اولادوں کو ملک پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پانچ خاندان پاکستانی ریاست پر حملہ آور ہیں جو پاکستان پر حکمرانی کرتے رہے ہیں اور اب اپنی اولادوں کو ملک پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے دوران کنٹینر پر وہ پانچ خاندان نظر آرہے ہیں جو ہمیشہ سے اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کیلئے ریاست پر حملہ آور ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ کے دوران کنٹینر پر کھڑے سیاسی رہنماؤں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے اگر غور کیا جائے تو اس وقت کنٹینر پر وہ پانچ خاندان ہیں جو ہمیشہ سے اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے ہیں، یعنی مفتی محمود خاندان، اچکزئی خاندان، ولی خاندان، بھٹو خاندان اورشریف خاندان۔  اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کے لیے ریاست پر حملہ آور ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjavexhuqexiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ