تاریخ شائع کریں2019 1 November گھنٹہ 17:40
خبر کا کوڈ : 441502

فضل الرحمٰن کسی یہودی سازش گر سے کم نہیں

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعیت علماء ف کو یہودیوں کا مضبوط بازو قراردیتے ہوئے کہا
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعیت علماء ف کو یہودیوں کا مضبوط بازو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء کے سربراہ فضل الرحمٰن کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو کسی سازش کی کیا ضرورت ہے؟
فضل الرحمٰن کسی یہودی سازش گر سے کم نہیں
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعیت علماء ف کو یہودیوں کا مضبوط بازو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء کے سربراہ فضل الرحمٰن کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو کسی سازش کی کیا ضرورت ہے؟
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعیت علماء ف کو یہودیوں کا مضبوط بازو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء کے سربراہ فضل الرحمٰن کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو کسی سازش کی کیا ضرورت ہے؟ اطلاعات کے مطابق گلگت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج ہم یہاں گلگت بلتستان کے یومِ آزادی کا جشن منارہے ہیں اور ایک آزادی مارچ اسلام آباد میں ہورہا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اسلام آباد میں کس سے آزادی لینے آرہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہاں بڑی تعداد میں لوگ میں جمع ہیں، میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کا میڈیا جا کر لوگوں سے پوچھے تو سہی کہ وہ کس سے آزادی لینے آئے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ اگر آپ پیپلزپارٹی والوں سے پوچھیں گے تو وہ کوئی اور بات شروع کردیں گے کہ مہنگائی ہوگئی، ن لیگ والوں سے پوچھیں گے تو انہیں پتہ ہی نہیں ہوگا کہ وہ اس مارچ میں کیوں ہیں؟
وزیراعظم نے کہا کہ اگر جمعیت علماء ف والوں سے پوچھیں گے تو وہ کہیں کہ یہودی اسلام آباد کا قبضہ کرنے لگے ہیں میں ان سب کو کہنا چاہتا ہوں کہ فضل الرحمٰن کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی ضرورت کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمٰن کے مارچ سے پاکستان کے دشمن خوش ہورہے ہیں صرف بھارت کا میڈیا دیکھ لیں جو فضل الرحمٰن کو دکھا دکھا کر خوش ہورہا ہے ایسا لگے گا جیسے وہ بھارتی شہری ہیں اور بھارت کے لیے کوئی ملک آزاد کرنے آرہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfxydj0w6djta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ