QR codeQR code

عراق میں برطانوی شیعت مسائل کی اصلی وجہ ہے

ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی

1 Nov 2019 گھنٹہ 17:03

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے عراق میں برطانوی تشیع کے نفوذ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی تشیع نے کربلا اور بصرہ میں سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے


اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے عراق میں برطانوی تشیع کے نفوذ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی تشیع نے کربلا اور بصرہ میں سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی ،خطیب جمعہ نے عراق میں برطانوی تشیّع کے نفوذ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی تشیع نے عراق کے مختلف شہروں خاص طور پر کربلا اور بصرہ میں سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ خطیب جمعہ نے عراق کے حالات کے بارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام کو رہبر معظم انقلاب کے گرانقدر بیانات پر عمل کرکے سامراجی طاقتوں اور ان کے عرب  آلہ کاروں کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانا چاہیے۔
خطیب جمعہ نے کہا کہ عراقی عوام گذشتہ 100 سال سے ظلم و ستم کا شکار ہیں عراقی بجٹ میں عراقی عوام کا کوئی حصہ نہیں ہے، عوامی مطالبات بر حق ہیں عراقی حکومت نے بھی عوام مطالبات کو درست اور صحیح قراردیتے ہوئے ان کو عملی جامہ پہنانے کا وعدہ کیا لیکن برطانیہ سے وابستہ تشیع نے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے عراقی عوام کے ساتھ ظلم و ستم کیا اور انھوں نے بعض متدین افراد کو بھی اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ، عراقی عوام کو برطانوی تشیع کے ناپاک عزائم سے دور اور آگاہ رہنا چاہیے اور انھیں ناکام بنانے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
خطیب جمعہ نے کہا کہ عراق میں اقتصادی مشکلات کا اصلی سبب امریکہ ہے جس نے عراق کے تیل کے وسائل پر اپنے خونی پنجے گاڑ رکھے ہیں اور وہ عراق کے اقتصاد کو عملی طور پر نقصان پہنچا رہا ہے۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ عراقی عوام مرجعیت کے سائے میں اپنی مشکلات پر قابو پالیں گے اور امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔


خبر کا کوڈ: 441496

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/441496/عراق-میں-برطانوی-شیعت-مسائل-کی-اصلی-وجہ-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com