QR codeQR code

یمن میں سعودی عرب کے بھیانک جرائم انجام دے رہا ہے

رکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں کہا

30 Oct 2019 گھنٹہ 21:00

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے یمن میں سعودی عرب کے بھیانک جرائم کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو یمن میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے بارے میں جوابدہ ہونا چاہیے۔


ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے یمن میں سعودی عرب کے بھیانک جرائم کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو یمن میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے بارے میں جوابدہ ہونا چاہیے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں  یمن میں سعودی عرب کے بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو یمن میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے بارے میں جوابدہ ہونا چاہیے۔ چآوش اوغلو نے کہا کہ سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کو چھپانے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ لیکن ہم نے سعودی عرب کو خاشقجی کے قتل کا اعتراف کرنے پر مجبور کردیا اور خاشقجی کے قتل کو چھپانے کے سلسلے میں سعودی عرب کےتمام گھناؤنی منصوبوں کو ناکام بنادیا۔ چاوش اوغلو نے کہا کہ سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں بھیانک جرائم کے بارے میں جواب دینا چاہیے اور عالمی برادری کو سعودی عرب کے خوفناک جرائم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ چاوش اوغلو نے کہا کہ سعودی اور اماراتی ہم پر اس لئے ناراض ہیں کیونکہ ہم ان سے زیادہ اسلام پر عمل کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 441355

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/441355/یمن-میں-سعودی-عرب-کے-بھیانک-جرائم-انجام-دے-رہا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com