تاریخ شائع کریں2019 30 October گھنٹہ 20:28
خبر کا کوڈ : 441345

کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں

کشمیر میں فوری طور پر انسانی حقوق اور معمولات زندگی کو بحال کرے
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی سرکارسے مطالبہ کیا ہے
کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی سرکارسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں فوری طور پر انسانی حقوق اور معمولات زندگی کو بحال کرے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی سرکارسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں فوری طور پر انسانی حقوق اور معمولات زندگی کو بحال کرے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ترجمان روپرٹ کلویلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی صورت حال پر گہری تشویش ہے، وادی میں انسانی حقوق معطل ہیں اور شہریوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔
ترجمان روپرٹ کلویلی نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم کر کے معمولات زندگی کو فی الفور بحال کرے اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ روپرٹ کلویلی نے مزید کہا کہ بھارت نے وادی بھر میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کر رکھا ہے، اظہار رائے اور مذہبی آزادی پر قدغن لگائی گئی ہے، مواصلاتی نظام منقطع ہیں اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcay6nym49nye1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ