تاریخ شائع کریں2019 29 October گھنٹہ 23:14
خبر کا کوڈ : 441259

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا 8 ہفتوں کےلیے معطل کردی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا  8 ہفتوں کےلیے معطل کردی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر جسٹس عامر فاروق اور محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ان کی سزا معطلی کی درخواست منظور کی اور انہیں 20 ،20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 8 ہفتوں میں نواز شریف کا علاج مکمل نہ ہونے پر صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جائے۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcenz8eojh8ewi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ