تاریخ شائع کریں2019 23 October گھنٹہ 16:21
خبر کا کوڈ : 440806

جواد محمد ظریف کا آذربائیجان کے دورے پر اہم امور پر تبادلہ خیال

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اجتماعیت کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے باکو پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے سربراہی اور وزرائے خارجہ کے اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا
جواد محمد ظریف کا آذربائیجان کے دورے پر اہم امور پر تبادلہ خیال
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اجتماعیت کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے باکو پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے سربراہی اور وزرائے خارجہ کے اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ ضروری ہو گیا ہے کہ دنیا کے ممالک اپنی توجہ سفارتکاری اوراجتماعیت پر مرکوز کریں اور اس تحریک کی بنیادی وجہ بھی اجتماعیت کو مضبوط بنانا ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال اجتماعیت کو امریکی کی جانب سے سنگین خطرات لاحق ہیں.
محمد جواد ظریف نے اسی طرح کہا کہ ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے سربراہ اور وزارء خارجہ  کیل‏ئے یہ ایک اچھا موقع ہے کہ وہ اس اجلاس کے موقع پرایک دوسرے سے ملاقات کریں۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے کل رات آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچے ۔ ایرانی وزیر خارجہ ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزارئے خارجہ کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ صدر حسن روحانی بھی ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔ آذربائیجان میں 25 اور 26 اکتوبر کو ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم کا اجلاس منعقد ہوگا۔ جبکہ آج  بدھ اور کل جمعرات کو ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہو گا۔
https://taghribnews.com/vdcbggba0rhbawp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ