تاریخ شائع کریں2019 22 October گھنٹہ 22:29
خبر کا کوڈ : 440723

دفاعی توانائی نے دشمن سے ہرطرح کی جارحیت کو ناکام بنا دیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی توانائی نے دشمن کو ہر طرح کی جارحیت کا ارتکاب کرنے سے باز رکھا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دفاعی توانائی نے دشمن سے ہرطرح کی جارحیت کے ارتکاب کی جرائت چھین لی ہے کہا کہ دشمن کو یہ جان لینا چاہئے کہ اگر ایران کی سرحدوں پر جارحیت کا ارتکاب کیا تو اس کو ایران کی انتہائی مقتدر اور طاقتور فوج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جنرل باقری نے فوجی کمانڈروں اور جوانوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے پوری تاریخ میں یہ ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتیں لیکن جارحیت اور جارحانہ عزائم کا منہ توڑجواب دیتی ہیں۔
انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ایران کی مسلح افواج کی ذمہ داریاں سنگین ہیں کہا کہ دشمنوں کی دھمکیوں اور خطرات کے مقابلے میں استقامت اور پائیدار امن کی برقراری اور کارآمد دفاعی توانائیوں کی تقویت جیسے امور مسلح افواج کی سنگین ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ایران کے دشمنوں کو اس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ اگر انہوں نے ایران کے سلسلے میں کوئی حماقت کی تو انہیں ناقابل تلافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 
https://taghribnews.com/vdcj8yextuqexaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ