تاریخ شائع کریں2019 22 October گھنٹہ 16:31
خبر کا کوڈ : 440694

کشمیر کو زندان میں تبدیل ہوئے 79 دن گذر گئے

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ اور بحرانی ہیں
ہندوستان کی مرکزی حکومت کی طرف سے دفعہ370 اور دفعہ 35 اے کے تحت جموں وکشمیر کو حاصل خصوصی اختیارات کی منسوخی اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے کے خلاف وادی کشمیر میں غیر اعلانیہ ہڑتال پیر کے روز 79 ویں دن میں داخل ہوگئی۔
کشمیر کو زندان میں تبدیل ہوئے 79 دن گذر گئے
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ اور بحرانی ہیں۔
ہندوستان کی مرکزی حکومت کی طرف سے دفعہ370 اور دفعہ 35 اے کے تحت جموں وکشمیر کو حاصل خصوصی اختیارات کی منسوخی اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے کے خلاف وادی کشمیر میں غیر اعلانیہ ہڑتال پیر کے روز 79 ویں دن میں داخل ہوگئی۔
وادی کشمیر میں گزشتہ زائد از ڈھائی ماہ سے تعلیمی سرگرمیاں لگاتار متاثر رہنے کے بیچ جہاں ایک طرف انتظامیہ نے کالج سطح تک تعلیمی ادارے کھولنے کے اعلانات کئے تو دوسری طرف نجی تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں کی طرف سے طلبا کو درس وتدریس کے لئے تعلیمی اداروں میں حاضر ہونے کے بجائے خاص وقت کے دوران نصابی مواد حاصل کرنے کے لئے مقامی اخباروں میں اشتہارات جاری کر نے کا سلسلہ جاری ہے۔
 وادی میں گزشتہ زائد از ڈھائی ماہ سے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہیں۔
انتظامیہ کی طرف سے کالج سطح تک تعلیمی اداروں کے کھولنے کے اعلانات فی الوقت محض اعلانات ہی ثابت ہوئے ہیں کیونکہ تعلیمی اداروں میں عملہ حاضر تو رہتا ہے لیکن طلبا کلاس روم میں کہیں نظر نہیں آتے۔
https://taghribnews.com/vdcgyz9ttak9t34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ