تاریخ شائع کریں2019 21 October گھنٹہ 19:20
خبر کا کوڈ : 440605

عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی ناروے کی وزیراعظم سے ملاقات

عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے پیر کو بغداد میں ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ سے ملاقات میں کہا
عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کی وجہ سے دہشت گرد عناصر کو علاقے سے دنیا کے دیگر ملکوں میں جانے سے روک دیا گیا
عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی ناروے کی وزیراعظم سے ملاقات
عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کی وجہ سے دہشت گرد عناصر کو علاقے سے دنیا کے دیگر ملکوں میں جانے سے روک دیا گیا
عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے پیر کو بغداد میں ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ سے ملاقات میں کہا کہ عراق کو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر ملکوں کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات کے لئے دنیا کے ملکوں کی حمایت درکار ہے - ناروے کی وزیراعظم سولبرگ نے بھی کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی حمایت کرتا ہے اور ناروے عراقی فوج کی ٹریننگ اور عراق کی تعمیر نو میں مدد کا سلسلہ جاری رکھےگا - دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے اپنی ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی راہوں کا بھی جائزہ لیا - ناروے کی وزیراعظم نے بغداد میں عراقی وزیراعظم برہم صالح سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں توسیع کی راہوں کا جائزہ لئے جانے کے ساتھ ہی علاقے اور دنیا کے اہم ترین مسائل پر بھی بات چیت ہوئی ۔
https://taghribnews.com/vdciuua5wt1a5q2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ