تاریخ شائع کریں2019 21 October گھنٹہ 19:16
خبر کا کوڈ : 440604

یمن کے شہری علاقوں پر سعودی عرب کی جارحیت کا سلسلہ جاری

جارح سعودی اتحاد نے یمن کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر وحشیانہ بمباری کی ہے
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نےگذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں پر پچاس بار سے زیادہ بار بمباری کی ہے
یمن کے شہری علاقوں پر سعودی عرب کی جارحیت کا سلسلہ جاری
جارح سعودی اتحاد نے یمن کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر وحشیانہ بمباری کی ہے
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نےگذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں پر پچاس بار سے زیادہ بار بمباری کی ہے۔
یحیی سریع نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد، شمالی یمن کے صوبہ صعدہ اور شمال مغربی یمن کے صوبہ حجہ کو سب سے زیادہ حملوں کا نشانہ بناتا ہے۔ ابھی تک اس حملے میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی ہے۔
سعودی عرب، امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کا زمینی ، بری اور بحری محاصرہ کئے ہوئے ہے ۔ یمن پر سعودی جارح اتحاد کے حملوں کے نتیجے میں اس ملک کی بنیادی تنصیبات ، ہسپتال اور اسکول پوری طرح تباہ ہوچکے ہیں اور اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بےگھر ہوچکے ہیں۔ سعودی محاصرے کی وجہ سے اس غریب عرب ملک کو دواؤں کی بھی شدید قلت لاحق ہوگئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchvvnkk23nk-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ