تاریخ شائع کریں2019 21 October گھنٹہ 13:55
خبر کا کوڈ : 440563

مذاکرات کے حولے سے حکومت غلط فہمیاں پیدا کررہی ہے

حکومتی کمیٹی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان ہونے والے مذاکرات ملتوی ہوگئے
پاکستانی میڈیا کے مطابق جے یو آئی (ف)  کے صدر مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات کا اختیار رہبر کمیٹی کے سپرد کردیا
مذاکرات کے حولے سے حکومت غلط فہمیاں پیدا کررہی ہے
حکومتی کمیٹی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان ہونے والے مذاکرات ملتوی ہوگئے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق جے یو آئی (ف)  کے صدر مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات کا اختیار رہبر کمیٹی کے سپرد کردیا جس کے بعد حکومتی ٹیم اور جے یو آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات ملتوی ہوگئے ہیں۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبد الغفور حیدری کی سربراہی میں کوئی مذاکرات نہیں ہورہے اور مذاکرات کے حولے سے حکومت غلط فہمیاں پیدا کررہی ہے۔
قبل ازیں جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کو روکنے کے حوالے سے مذاکرات کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے رابطہ کرکے ملاقات طے کی تھی جس کے تحت ان کے درمیان پہلی ملاقات ہونا تھی جس میں حکومتی کمیٹی انہیں مذاکرات کے لیے رضامند کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات کا اختیار رہبر کمیٹی کے سپرد کردیا جس کے بعد حکومتی ٹیم اور جے یو آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات ملتوی ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کو روکنے کے حوالے سے حکومت نے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb0gbafrhbasp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ