تاریخ شائع کریں2019 21 October گھنٹہ 13:44
خبر کا کوڈ : 440561

بھارت کی دو ریاستوں میں انتخابات کے لیے ووٹنگ کی ائے گی

ہندوستان کی ریاستوں مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج پیر کو سات بجے شروع ہو گئی
ہندوستان کی ریاستوں مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج پیر کو سات بجے شروع ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی بہار اور مہاراشٹر کی ایک ایک لوک سبھا اور 15 ریاستوں میں اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کے لئے بھی پولنگ شروع
بھارت کی دو ریاستوں میں انتخابات کے لیے ووٹنگ کی ائے گی
مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔
ہندوستان کی ریاستوں مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج پیر کو سات بجے شروع ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی بہار اور مہاراشٹر کی ایک ایک لوک سبھا اور 15 ریاستوں میں اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کے لئے بھی پولنگ شروع ہو گئی، پولنگ شام چھ بجے تک ہوگی۔
مہاراشٹر میں 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابات میں پہلی بار ووٹر ویری فیریبل پیپر آڈٹ ٹریل ( وی وی پیٹ) مشین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ریاست کے 46 اسمبلی حلقوں کے 96661 پولنگ مراکز پرتقریباً 1.35 لاکھ وی وی پیٹ مشینیں اور 1.80 لاکھ ای وی ایم لگائی گئی ہیں اور 1.27 لاکھ کنٹرول یونٹ لگائے گئے ہیں۔
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں اس بار کل 3239 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جن میں 150 خواتین امیدوار بھی اپنی قسمت آزما رہی ہیں. ریاست میں اس بار اہم مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی-شیوسینا-ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاؤلے) کے مهاگٹھ بندھن اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)-کانگریس کے درمیان ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjmyexvuqexiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ