تاریخ شائع کریں2019 20 October گھنٹہ 17:29
خبر کا کوڈ : 440509

مودی حکومت انسانوں سے زیادہ گائے کو اہمیت دیتی ہے

ناگالینڈ کی حسینیہ مس کوہیما نے نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کی کے دعوت کے سوال کا جاوب دیتے ہوئے کہا
ناگالینڈ کی حسینیہ مس کوہیما نے نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کی کے دعوت کے سوال کا جاوب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی ملاقات وزیر اعظم نریندر مودی سے ہوئی تو وہ ان کی توجہ گائے کے بجائے خواتین کے امور پر دلانے کی کوشش کریں گی۔
مودی حکومت انسانوں سے زیادہ گائے کو اہمیت دیتی ہے
ناگالینڈ کی حسینیہ مس کوہیما نے نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کی کے دعوت کے سوال کا جاوب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی ملاقات وزیر اعظم نریندر مودی سے ہوئی تو وہ ان کی توجہ گائے کے بجائے خواتین کے امور پر دلانے کی کوشش کریں گی۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ناگالینڈ کی حسینیہ مس کوہیما نے  نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کی کے دعوت کے سوال کا جاوب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی ملاقات وزیر اعظم نریندر مودی سے ہوئی تو وہ ان کی توجہ گائے کے بجائے خواتین کے امور پر دلانے کی کوشش کریں گی۔
رواں ماہ 5اکتوبر کو ناگالینڈ کے دارالحکومت میں مس کوہیما 2019مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں23 سالہ کرینو مزیٹسو کو فتح کا تاج پہنایا گیا، 19 سالہ کریلی وینو سوہو پہلی رنر اپ بنیں جبکہ 18 سالہ ’وکونوسچو‘ دوسری رنر اپ رہیں۔ مس کوہیما مقابلے میں ججز کی جانب سے سوال و جواب راؤنڈ کیا گیا جس میں اُنہوں نے اُمیدواروں سے مختلف سوالات کیے، اِسی دوران ایک جج نے ویکونو سچو سے سوال کیا کہ ’اگر آپ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات کرنے کے لیے دعوت دی گئی تو آپ اُن سے کیا کہیں گی؟‘
اس سوال کے جواب میں ویکونو سچو نے جواب دیا کہ ’ اگر مجھے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت کرنے کی دعوت دی گئی تو میں اُن سے کہوں گی کہ آپ گائے کے بجائے مُلک کی خواتین پر زیادہ توجہ دیں۔‘
ویکونوسچو کے اِس جواب پر حاضرین و میزبان سمیت ججز اور اُمیدواروں نے قہقہے لگا دیے۔ویکونو سچو کے اِس جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbggba9rhbasp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ