تاریخ شائع کریں2019 19 October گھنٹہ 19:45
خبر کا کوڈ : 440422

سی این این کے خلاف عدالتی کاروائی کروں گا

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی مبینہ جانب دارانہ رپورٹنگ پر میڈیا گروپ کے خلاف ہرجانےکا دعویٰ دائر کرنے کی
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی مبینہ جانب دارانہ رپورٹنگ پر میڈیا گروپ کے خلاف ہرجانےکا دعویٰ دائر کرنے کی دھمکی دی ہے
سی این این کے خلاف عدالتی کاروائی کروں گا
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی مبینہ جانب دارانہ رپورٹنگ پر میڈیا گروپ کے خلاف ہرجانےکا دعویٰ دائر کرنے کی دھمکی دی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے معروف امریکی  نشریاتی ادارے سی این این کی مبینہ جانب دارانہ رپورٹنگ پر میڈیا گروپ کے خلاف ہرجانےکا دعویٰ دائر کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ڈونلڈٹرمپ کے وکیل چارلس ہارڈر نے سی این این کے صدراور ایگزیکٹو اسٹاف کو خط لکھ کر کہا ہے کہ سی این این نے ڈونلڈٹرمپ کے مواخذے کے معاملے پر انتہائی جانب دارانہ رپورٹنگ کی اور ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہیں میڈیا کی جانب سے مسلسل غیر منصفانہ، بے بنیاد، غیر اخلاقی اور غیر قانونی حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ٹرمپ کے وکیل نے سی این این کو خبردار کیا کہ اگر اس نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو اس پر بھاری ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا جائے گا۔
ادھر سی این این نے ٹرمپ کے خط کو عوامی مشہوری کا حربہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcf0xdj0w6djja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ