QR codeQR code

عالمی سامراج اور ظالم حکمران اربعین کے ملین مارچ سے خوف زدہ ہیں

اربعین حسینی کی مناسبت سے لبنان کے شہر بعلبک میں عزاداروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا

19 Oct 2019 گھنٹہ 16:44

اربعین حسینی کے موقع پر دسیوں لاکھ زائرین کی کربلا میں شرکت ایک بے مثال واقعہ ہے اور امریکا ، صیہونی حکام عالمی سامراج اور دنیا کے ظالم حکمران اربعین کے اس ملین مارچ سے خوف زدہ نظر آرہے ہیں


اربعین حسینی کے موقع پر دسیوں لاکھ زائرین کی کربلا میں شرکت ایک بے مثال واقعہ ہے اور امریکا ، صیہونی حکام عالمی سامراج اور دنیا کے ظالم حکمران اربعین کے اس ملین مارچ سے خوف زدہ نظر آرہے ہیں
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اربعین حسینی کی مناسبت سے لبنان کے شہر بعلبک میں عزاداروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا میں اربعین حسینی کے موقع پر کروڑوں عاشقان حسینی اور زائرین کے اجتماع کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں ملتی اور امام عالیمقام کے شیدائی دنیا کے مختلف ملکوں حتی امریکا اور یورپ سے خود کو کربلا پہنچاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اربعین ملین مارچ نے ایک بار پھر پوری دنیا کو حسینی جوش و جذبہ دکھا دیاہے۔
سید حسن نصراللہ نے لبنان میں حالیہ مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اندر اور سیاسی پارٹیوں میں بعض افراد اپنی ذمہ داریوں سے خود کو بری الذمہ قرار دینے کی کوشش کررہے ہیں اور حالیہ واقعات اور موجودہ صورتحال کے نتائج کا ذمہ دار دوسروں کو قراردینے کے درپئے ہیں لیکن یہ اقدام اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ایسے لوگوں میں قومی جذبہ نہیں پایا جاتا اور عوام کی خدمت کے تعلق سے وہ انسانی اور اخلاقی قدروں کے پابند نہیں ہیں -


خبر کا کوڈ: 440415

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/440415/عالمی-سامراج-اور-ظالم-حکمران-اربعین-کے-ملین-مارچ-سے-خوف-زدہ-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com