تاریخ شائع کریں۲۷ مهر ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۳:۵۸
خبر کا کوڈ : 440406

صہیونی فوج نے فلسطینی جوان کو چہریوں کے وار کرکے شہید کردیا

فلسطینی نوجوان کو طولکرم کے جنوبی علاقے میں  چاقو کے ذریعے حملہ کرنے کے الزام میں گولیوں سے چھلنی کردیا۔
صیہونی فوجیوں اس فلسطینی نوجوان کو طولکرم کے جنوبی علاقے میں  چاقو کے ذریعے حملہ کرنے کے الزام میں گولیوں سے چھلنی کردیا۔ ابھی تک اس فلسطینی شہید کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
صہیونی فوج نے فلسطینی جوان کو چہریوں کے وار کرکے شہید کردیا
غزہ پٹی میں صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں اس فلسطینی نوجوان کو طولکرم کے جنوبی علاقے میں  چاقو کے ذریعے حملہ کرنے کے الزام میں گولیوں سے چھلنی کردیا۔ ابھی تک اس فلسطینی شہید کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
دوسری جانب غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے 79ویں حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 69 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ صیہونی فوجیوں نے مظاہرین کے خلاف کارتوس ، آنسوگیس اور زہریلی گیسوں کا استعمال کیا۔
پرامن حق واپسی مارچ تیس مارچ دوہزار اٹھارہ سے غزہ پٹی  میں یوم الارض کی مناسبت سے شروع ہوا اور اب تک جاری ہے۔ تیس مارچ دوہزار اٹھارہ سے اب تک تین سو تیس فلسطینی صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ میں شہید اور کم سے کم اکتیس ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔
 فلسطینی تیس مارچ انیس سو چھہتر میں اپنی زمینوں پر صیہونی حکومت کے قبضے کی یاد میں یوم الارض مناتے ہیں اور ہر سال تیس مارچ کو مظاہرے کرتے ہیں۔
صیہونی حکومت فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے اور ان پر یہودی کالونیاں تعمیر کر کے فلسطین کے جغرافیا کو تبدیل اور اس علاقے کو یہودی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے  تاکہ فلسطینی علاقوں میں اپنا قبضہ مضبوط بنا سکے ۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس