تاریخ شائع کریں۲۶ مهر ۱۳۹۸ گھنٹہ ۲۳:۰۲
خبر کا کوڈ : 440380

بھارتی فوج کشمیر میں تشدد کیلیے بدترین ہتھیار استعمال کر رہی

بھارتی جریدہ فرنٹ لائن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کر تے ہوئے کہاہے
بھارتی جریدہ فرنٹ لائن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کر تے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو ڈرا دھمکا کر میڈیا سے بات کرنے سے روک رہی ہے
بھارتی فوج کشمیر میں تشدد کیلیے بدترین ہتھیار استعمال کر رہی
بھارتی جریدہ فرنٹ لائن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کر تے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو ڈرا دھمکا کر میڈیا سے بات کرنے سے روک رہی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے معروف میڈیا گروپ " دا ہندو"  کے جریدے فرنٹ لائن نے کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کشمیرمیں بھارتی فوج کےپُرتشددواقعات کی تعداد بہت زیادہ ہے، غیر ملکی میڈیا پر تو ان میں سے چند ہی واقعات سامنے آسکے ہیں، بھارتی فور سزکشمیر میں بدترین تشدد کو بطورہتھیاراستعمال کر رہی ہیں اور کشمیریوں کو صحافیوں سے بات کرنے سے روکنے کیلیے ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔
فرنٹ لائن نے لکھا کہ بھارتی فورسزنظر رکھتی ہیں کہ کوئی صحافی یا میڈیا کہاں کس گھر میں جا رہا ہے، لوگ اتنے خوفزدہ ہیں کہ اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں پرمنہ بند رکھنےکے لیےمجبورہیں، شناخت نہ بتانے کی شرط پربھی لوگ بھارتی فورسز کےمظالم پر میڈیا سے بات کوتیارنہیں ہوتے۔بھارتی جریدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ لوگوں کودھمکایاجاتاہےکہ وہ چھاپوں،تشدد اوربچوں کی گرفتاریوں کا میڈیاکونہ بتائیں، میڈیا پر خبرآجانے پربھارتی فورسز گھروں میں جاکرسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتی ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس