QR codeQR code

عراق اور ترکی کے درمیان سرحد کو بند کردیا گیا

عراق کے ایمیگریشن منسٹر نے شام میں ترکی کے آپریشنل زون کے قریب کی تمام گذرگاہیں بند کر دیئے جانے کی خبر دی ہے

18 Oct 2019 گھنٹہ 22:52

عراق کے ایمیگریشن منسٹر نے شام میں ترکی کے آپریشنل زون کے قریب کی تمام گذرگاہیں بند کر دیئے جانے کی خبر دی ہے


عراق کے ایمیگریشن منسٹر نے شام میں ترکی کے آپریشنل زون کے قریب کی تمام گذرگاہیں بند کر دیئے جانے کی خبر دی ہے
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایمیگریشین منسٹر نوفل بھاء موسی نے بغداد میں عراقی پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے نمائندے ایمن غرایبہ سے ملاقات میں کہا کہ سرحدی گذرگاہیں شام میں ترک فوجیوں کے داخل ہوجانے اور سیکورٹی کی صورت حال کی بنا پر بند کی گئی ہیں ۔
عراق کے ایمیگریشن منسٹر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حکومت عراق ملک میں مشکوک عناصر کی دراندازی روکنے اور سیکورٹی و انسانی صورت حال کے پیش نظر شام سے ملحق سرحدوں کی نگرانی کی جا رہی ہے اور اقوام متحدہ ، اس سلسلے میں اپنا تعاون بڑھانے کے ساتھ ہی بحران کے حل کے لئے اقدام کرے۔ اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا کہ شام کے بحران کے حل کے لئے تمام فریقوں کے درمیان تعاون اور ہماہنگی ضروری ہے۔شام میں نو اکتوبر سے ترک فوجیوں کی کارروائیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی عراقی حکومت نے کسی بھی ہنگامی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے ترکی سے ملحق اپنی سرحدوں پر مزید فوجی تعینات کردیئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 440378

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/440378/عراق-اور-ترکی-کے-درمیان-سرحد-کو-بند-کردیا-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com