تاریخ شائع کریں2019 18 October گھنٹہ 14:21
خبر کا کوڈ : 440340

ترکی کی شام کے خلاف جارحیت کسی حال میں برداشت نہیں کی جائے گی

شام کے صدر بشار اسد نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ان کا ملک پوری طاقت اور قانونی طریقوں سے ان جارحیتوں کا جواب دے گا۔

شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں عراق کی قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض سے ملاقات میں کہا کہ شام نے اب تک بارہا ترکی کے دہشتگرد اتحادیوں کی جارحیتوں کا جواب دیا ہے۔ عراق کی قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض نے شامی صدر سے ملاقات میں انھیں عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا خط پیش کیا۔ سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر کے نام عراقی وزیراعظم کے خط میں بغداد دمشق تعلقات میں ہمہ گیر فروغ کی راہوں کا جائزہ لئے جانے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ ، حالیہ تبدیلیوں کے بعد سرحدوں کی سیکورٹی ، اقتصادی تعاون میں فروغ اور دونوں ملکوں کی سرحدی گذرگاہوں کو کھولے جانے جیسے موضوعات کا ذکر ہے۔شام کے صدر بشار اسد نے اس ملاقات میں تاکید کی کہ اغیار نے مغربی ایشیا کے علاقے کو ہمیشہ ہی للچائی نظروں سے دیکھا ہے اور شام کے خلاف ترکی کی جارحیت کو بھی اسی زمرے میں رکھا جا سکتا ہے۔ اس ملاقات میں عراق کی قومی سلامتی کے مشیر نے بھی دونوں قوموں کے مفادات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام میدانوں میں مشترکہ تعاون اور عراق و شام کی سیکورٹی پر تاکید کی۔
https://taghribnews.com/vdcee78e7jh8exi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ