تاریخ شائع کریں2019 18 October گھنٹہ 14:07
خبر کا کوڈ : 440338

وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں یوم حسین ؑ کا انعقاد

حضرت امام حسین ؑ میں ہی یہ جرات تھی کہ باطل کے چہرے کو بے نقاب کریں
وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں یوم حسین ؑ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس سے معروف شیعہ اور سنی علماء اور شخصیات نے خطاب کیا۔
وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں یوم حسین ؑ کا انعقاد
وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں یوم حسین ؑ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس سے معروف شیعہ اور سنی علماء اور شخصیات نے خطاب کیا۔
یوم حسینؑ سے خطاب کرتے ہوئے آیۃ اللہ غلام عباس رئیسی نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ میں ہی یہ جرات تھی کہ باطل کے چہرے کو بے نقاب کریں، آج دنیا حضرت امام حسینؑ کی طرف دیکھ رہی ہے، کیونکہ حضرت امام حسینؑ نے میدانِ کربلا میں افکار کو بدل ڈالا، شہادت صرف جان دینے کا نام نہیں بلکہ کسی بھی مقصد کے لئے عزت کی موت مرنے کا نام ہے، حضرت امام حسینؑ نے باطل کے چہرے کو بے نقاب کیا، امام حسین ؑ نے میدانِ کربلا میں حق و باطل کے درمیاں ایسی لکیر کھینچی جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گی، امام حسین ؑ کی قربانی کا مقصد دینِ محمد(ص) کی بقاء اور اسلام کی سربلندی تھا، امام حسین ؑ نے باطل کی بیعت سے انکار کرکے اہل حق کو ہر دور میں یزیدی قوتوں سے انکار کا طریقہ  سکھا دیا، کردارِ حسینی کی معرفت حاصل کرنا آج کے دور کی اولین ذمہ داری ہے، آج بھی یزیدی کردار موجود ہے، بس ہمیں کردارِ حسینیؑ کو اپنانے کی ضرورت ہے۔
یوم حسینؑ سے خطاب کرتے ہوئے معروف اہلسنت عالم دین مفتی گلزارحسین نعیمی نےکہا کہ عالم اسلام کیخلاف بیرونی سازشوں سے مقابلے کیلئے محض ذکر حسینؑ نہیں مشن حسین ؑپرعمل کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ حضرت امام حسینؑ ایک نظریہ اور فلسفے کا نام ہے، جنہوں نے دین کی بقاء کیلئے جدوجہد کی، جن کی پوری زندگی امت کیلئے نمونہ اور انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔
اہلسنت عالم دین نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کا پیغام یہ ہے کہ طاغوت سے نفرت کریں اور ظلم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں، حسینؑ نے یہ بھی پیغام دیا تھا کہ حق کا ساتھ دو، سچ کا ساتھ دو، آج جہاں جہاں بھی حسینؑ کے چاہنے والے ہیں، وہ سب ظلم سے نفرت کرتے ہیں، مظلوم کا ساتھ دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج دنیا میں جہاں کہیں بھی ظلم ہو رہا ہو، چاہے نائیجیریا ہو، یمن ہو، فلسطین یا چاہے کشمیر، ہم ظلم کیخلاف آواز اٹھاتے ہیں، ہم مظلوم کا ساتھ دینے کیلئے اپنی آواز دنیا کے گوشے گوشے میں پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں ۔
مرکزی صدر آئی ایس او قاسم شمسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حسینؑ ہدایت کا چراغ اور نجات کی کشتی ہے، اگر ہم نجات چاہتے ہیں تو فلسفہ شہادت کو سمجھیں اور حضرت امام حسینؑ کا شیوہ اختیار کریں۔
https://taghribnews.com/vdcbfgbawrhbafp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ