تاریخ شائع کریں2019 17 October گھنٹہ 22:38
خبر کا کوڈ : 440311

ٹرمپ کا اردوغان کو لکھا گیا خط کچرے کی ٹوکری کی نظر ہوگیا

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے امرکی صدر ٹرمپ کے توہین اور دھمکی پر مبنی خط کو ردی کی ٹوکری میں ڈالدیا ہے
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے امرکی صدر ٹرمپ کے توہین اور دھمکی پر مبنی خط کو ردی کی ٹوکری میں ڈالدیا ہے۔ ترک صدر کے قریبی ذرائع کے مطابق صدر اردوغان نے ٹرمپ کے خط کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا
ٹرمپ کا اردوغان کو لکھا گیا خط کچرے کی ٹوکری کی نظر ہوگیا
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے امرکی صدر ٹرمپ کے توہین اور دھمکی پر مبنی خط کو ردی کی ٹوکری میں ڈالدیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے امرکی صدر ٹرمپ کے توہین اور دھمکی پر مبنی خط کو ردی کی ٹوکری میں ڈالدیا ہے۔ ترک صدر کے قریبی ذرائع کے مطابق صدر اردوغان نے ٹرمپ کے خط کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ خط کی تاریخ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ خط 9 اکتوبر اور ترکی کی طرف سے شام کے کردوں پر فوجی حملے کے ایک دن بعد لکھا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے طیب اردوغان کو تحکمانہ انداز میں کہا کہ اکھڑ اور احمق مت بنو، انسانیت کے انداز سے اقدام اٹھایا تو تاریخ آپ کو اچھے لفظوں سے یاد رکھے گی، اچھے اقدام نہ ہوئے تو تاریخ آپ کو شیطان کی حیثیت سے یاد کرے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خط میں ترک صدر کو لکھا کہ آپ ہزاروں افرادکو مارنے کا ذمہ دار نہیں بنناچاہتے، میں بھی ترک معیشت تباہ کرنے کا ذمہ دار نہیں بننا چاہتا۔ خط کے اختتام پر امریکی صدر نے ترک ہم منصب کو فون کرنے کا بھی عندیہ دیا۔ ذرائع مطابق ترک صدر نے خط کو پڑھنے کے بعد ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔
https://taghribnews.com/vdccsxq0s2bq018.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ