تاریخ شائع کریں۲۴ مهر ۱۳۹۸ گھنٹہ ۲۰:۰۹
خبر کا کوڈ : 440254

اگر مسلمان متحد ہوں تو دشمن کی سازشیں ناکام ہوجائیں گی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ہمیشہ ہی مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت پر تاکید کی ہے
" اگر مسلمان متحد ہوجائیں تو دشمن کی سازشیں ناکام ہوجائیں گی اور دشمن کی تفرقہ انگیزی کی کوشش ناکام ہوجائے گی"۔
اگر مسلمان متحد ہوں تو دشمن کی سازشیں ناکام ہوجائیں گی
اگر مسلمان متحد ہوں تو دشمن کی سازشیں ناکام ہوجائیں گی
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلمانوں میں وحدت کی اہمیت کو فروغ دینے کے عنوان سے علماء اور دانشمندوں کی آراء کو پیش کیا جارہا ہےکیوں کہ دشمن کے مقابلے میں وحدت اور اپنی صفوں میں نظم بہت ہی ضروری ہے اور یہ عالم اسلام کے دلسوز شخصیات کی دلی آرزو ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوری اسلامی ایران کا بھی ہدف ہے۔ 
لیکن بعض افراد گمان کرتے ہیں کہ وحدت کا مطلب یہ ہے کہ اپنے عقائد سے چشم پوشی کرکے دوسرے مذہب کو اختیار کریا جائے، جو کہ سراسر غلط اور گمراہ کن فکر ہے۔
اس مقدس ہدف کی بنیاد قرآن و سنت ہے جس میں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ آس میں تفرقہ ایجاد نہ کریں، کیوں کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اللہ کی عنایات میں کمی کا باعث ہے اور مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کا سب سے بڑا سبب بھی ہے۔
اگرمسلمانوں کے درمیان مشترکات پر ذرا بھی فکر کی جائے  تو معلوم ہوگا کہ ہمارے درمیان 90٪  اعتقادی اشتراکات پائے جاتے ہیں جس کو سنی و شیعہ دونوں علماء قبول کرتے  ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ہمیشہ ہی مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت پر تاکید کی ہے اور آپ ہمیشہ ہی مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو دشمن کی سازشوں کے خلاف موثر حکمت عملی  قرار دیتے ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی مسلمانوں کے درمیان وحدت کے اثرات کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں " اگر مسلمان متحد ہوجائیں تو دشمن کی سازشیں ناکام ہوجائیں گی اور دشمن کی تفرقہ انگیزی کی کوشش ناکام ہوجائے گی"۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس